مودی سرکار کا سید علی گیلانی کے خاندان کے خلاف مقدمہ، وزیراعظم کا سخت ردعمل
وزیراعظم عمران خان نے معتبر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے چھینے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سید علی گیلانی کی میت ان کے ورثا سے چھینے جانا غلط عمل ہے اور ان کے اہلخانہ ہی کے خلاف مقدمات کا اندارج بھارتی فاشزم کی شرمناک مثال ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 92 سالہ کشمیری لیڈر سید علی گیلانی قابل احترام اور اصول پسند تھے۔ انہوں نے بھارت کے اس عمل پر کہا کہ بھارت کی موجود بی جے پی حکومت نازی اور آر ایس ایس کا مجموعہ ہے۔
Snatching the body of the 92 year old Syed Ali Geelani, one of the most respected & principled Kashmiri ldrs, & then registering cases against his family is just another shameful example of India’s descent into fascism under the Nazi-inspired RSS-BJP govthttps://t.co/GUZswvIRwN
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2021
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر لواحقین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بٹگام پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے دیگر عناصر کے ساتھ ملکر ملک مخالف نعرے لگائے۔
پولیس نے سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف کالے قانون کی دفعہ 154A کے تحت درج کیا ہے۔