پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،کم کرایوں والی ’فلائی جناح ایئر لائن آگئی

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، کم کرایوں والی نئی ایئرلائن فلائی جناح آگئی، یہ ایئرلائن نجی ایئرعریبیہ گروپ کے ساتھ مل کر پاکستان میں لانچ کی گئی ہے، مشترکا منصوبے میں فلائی جناح، سیرین ایئر اور ایئر سیال کے بعد حالیہ دنوں میں تیسری نئی ایئر لائن ہوگی، جب کہ جیٹ گرین اور کیو ایئرلائن کے منصوبوں پر بھی کام کیا جارہاہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرزا نے بتایا کہ فلائی جناح کو تقریباَ 2 ماہ قبل آر پی ٹی لائسنس دیا گیا اور 2 سال میں انہیں تمام کام مکمل کرنے ہیں۔

ایئر عریبیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبداللّہ بن محمدالتھانی کے مطابق نئی ایئر لائن پاکستان میں سفراور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کر ے گی جس سے معیشت میں بہتری آئے گی۔

’فلائی جناح‘ کا مرکزی دفتر شہرقائد میں ہوگا اور اندرون ملک اس کی پروازیں ہوں گی، جس کے بعد اس کا دائرہ بیرون ملک تک بڑھایا جائے گا۔

ایئر عریبیہ نے اکتوبر2003میں کام کا آغٖاز کیا تھا، اس وقت اس کے پاس 58 نئے ایئربس اور طیاروں کا مکمل فلیٹ موجود ہے،جو متحدہ عرب امارات، مراکش اور مصر کے 170 روٹس پر کام کر رہے ہیں۔

کم کرایوں والی ایئر فلائی جناح کے فعال ہونے سے شہریوں کے لئے سفر آسان اور سستا ہوجائے گا، اس طرح کم آمدنی میں بھی افراد اپنے گھومنے پھرنے کا شوق پورا کرسکیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>