بی ایم ڈبلیو نے کانسیپٹ ماڈل کی نئی الیکٹرک بائیک متعارف کروا دی

بی ایم ڈبلیو نے کانسیپٹ ماڈل کی نئی الیکٹرک بائیک متعارف کروا دی

کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے نئی کانسیپٹ ماڈل سی ای 02 منی بائیک متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق مشہور کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے ایک اور کانسیپٹ ماڈل کی ایک اور ایکٹرک بائیک متعارف کرا دی جو 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف کار ساز کمپنی کانسپیٹ بائیکس تیار کر کے برقی گاڑیوں کے شعبے میں دیگر کمپنیوں کو ٹکر دی رہی ہے اور بی ایم ڈبلیو نے ایک اور کانسپیٹ بائیک تیار کی ہے جو دو پہیوں پر مشتمل سی ای 02 بائیک ہے، یہ بائیک کمرشل بنیادوں پر تیار کی جارہی ہے۔

جرمنی میں آئی اے اے موبیلیٹی کانفرنس کے موقع پر سی ای 02 کو پیش کیا گیا جو ایک چھوٹی 2 پہیوں والی مستقبل کی سواری ہے، سی ای 02 میں 11 کلو واٹ کی بیلٹ ڈرائیو موٹر موجود ہے جو اس کو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 120 کلوگرام وزنی بائیک میں سرکولر ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ سواری کا حصہ ہے جبکہ ایک چھوٹا ٹچ ڈسپلے لگایا گیا ہے جس پر رفتار اور بیٹری اسٹیٹس جیسی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر اس بائیک کو تیار کیا گیا تو یہ سی ای 04 سے کافی سستی ہوگی جس کی قیمت 16 ہزار ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>