3ماہ میں قومی خزانےکو 50 کروڑ ڈالرکا نقصان حکومتی جرائم کاثبوت ہے،شہباز شریف

3ماہ میں قومی خزانےکو 50 کروڑ ڈالرکا نقصان حکومتی جرائم کاثبوت ہے،شہباز شریف3ماہ میں قومی خزانےکو 50 کروڑ ڈالرکا نقصان حکومتی جرائم کاثبوت ہے،شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ صرف 3 ماہ میں قومی خزانےکو 50 کروڑ ڈالرکا نقصان ہو ہے جو کہ حکومتی جرائم کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں جو ہو رہا ہے وہ نیب کو نظر نہیں آرہا جبکہ قومی احتساب بیورو 5 سال پرانے معاہدےکھنگالنے میں مصروف ہے، حکومت نے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خرید کرعوام پر ظلم ڈھایا۔

اپوزیشن لیڈر نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ حکومت کے جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، سستی بجلی والے پلانٹس کو چلانےکے بجائے مہنگی بجلی بنا کرقوم کی جیب کاٹی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگے پاورپلانٹس چلانے سے مالی بوجھ اور قرض بڑھ گیا،نقصان عوام اور پاکستان کا ہوا، نیپرا کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے قوم سے جو کچھ کہا وہ حرف بہ حرف سچ تھا، سیاسی انتقام لینے والی حکومت میں بھی مسلم لیگ ن کی خدمت اور دیانت کی گواہی آرہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>