پنجاب پولیس کی نااہلی یا بے وقوفی،کورونا ویکسینیشن ٹیم کو حوالات میں بند کر دیا

پنجاب پولیس کی نااہلی یا بے وقوفی،کورونا ویکسینیشن ٹیم کو حوالات میں بند کر دیا

چونیاں میں انوکھا واقعہ، پولیس نے کورونا ویکسینیشن ٹیم کو حوالات میں بند کر دیا، پولیس نے انوکھی منطق پیش کر دی کہتے ہیں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا ڈارمہ ختم کرو۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقہ شامکوٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا واقعہ پیش آیا ہے، حکومتی احکامات کے تحت ویکسینیشن ٹیم نے علاقہ کی مسجد میں اعلان کروایا جس میں 18 سال سے اوپر کے افراد ویکسینیشن لگوانے کے لئے مقررہ جگہ پر پہنچنے کا کہا گیا۔

پولیس نے کورونا ویکسینیشن ٹیم کے تین افراد کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا اور چوکی انچارج شامکوٹ طیب نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا ڈارمہ ختم کرو۔ چوکی انچارج نے ویکسینیشن ٹیم کے موبائل فون چھین لیئے اور گالیاں بھی دیں۔

واقعہ میں بچ نکلنے والے ہیلتھ ملازم نے تحصیل ہیلتھ آفیسر کو تمام صورتحال سے مطلع کیا، جس کے بعد حوالات میں بند ٹیم اہلکاروں کو تھانے سے چھڑوایا گیا۔

تحصیل ہیلتھ آفیسر نے پولیس کی نااہلی کے حوالے سے درخواست اعلی حکام کو جمع کروا دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بچ نکلنے والے ہیلتھ ملازم نے تحصیل ہیلتھ آفیسر کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے تین ملازمین کی حوالات سے جان بخشی کروائی۔

دوسری جانب ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف قصور کے عہدیداروں نے چوکی انچارج کے اس رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب قصورواروں کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف قصور احتجاج پر مجبور ہو گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >