عرب ریاستوں کے سربراہان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے

عرب ریاستوں کے سربراہان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے گفتگو کے دوران دونوں جانب کی قیادت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کے مفاد میں ہے، صرف جامع سیاسی تصفیہ کے ذریعے ہی افغانستان کے لوگوں کو تحفظ اور امن فراہم کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان کی معاشی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی، انہوں نے مزید کہ کہ افغانستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے، 40 سال بعد افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنے کا موقع ملا ہے تو مشکل کی اس گھڑی میں عالمی برادری کو افغان عوام کا ساتھ دینا چاہیے.

وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی برادری کو مہاجرین اور انسانی بحران سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی بھی اپیل کی۔ دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور مل کر کام پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فونک گفت و شنید میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر افغانستان کی مدد کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانستان کی معاشی مدد کرے تاکہ ملک اپنے پاؤں پہ کھڑا ہو سکے۔

وزیراعظم عمر ان خان نے ٹیلی فونک بات چیت میں سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >