کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد اب بینک خدمات بھی حاصل نہں کر سکیں گے؟

ویکسین نہ لگوانے والے ہوجائیں ہوشیار، حکومت کی جانب سے بینک خدمات حاصل کرنے والے افراد کے لیے بھی کورونا ویکسینیشن کی لازمی قرار دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو تجویز پیش کی ہے کہ بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے۔

اس حوالے سے حکومت سندھ نے محکمہ صحت نے این سی او سی کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا، صوبائی محکمہ صحت نے تجویز میں کہا ہے کہ بنا ویکسینیشن کے آنے والے صارفین کو خدمات فراہم کرنے سے معذرت کرلی جائے۔

این سی او سی کو بھیجی جانے والی تجاویز میں محکمہ صحت سندھ نے ہوٹلزاورریسٹورنٹس کی ایس اوپیز میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کی بھی اپیل کی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کیا ہے کہ بنا کورونا ویکسینیشن ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے اور ہوٹلوں میں رہائش اختیار کرنے پر پابندی ہو گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>