کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن آخر کار کامیاب، کیسے نکالا گیا ؟

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن کامیاب ہوگیا، جہاز کو گہرے سمندر میں پہنچا دیا گیا، جہاز کو ساحل سے دو کلو میٹر تک سمندر میں کھینچ لیا گیا ہے، بحری جہاز کرین بارج کی حدود سے آگے نکل گیا،پورٹ کی جانب رواں دواں ہے۔

گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے جہاز کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا، آج بھی ٹگ ماسٹر سے ہی شپ کو نکالا گیا ہے،پانامہ میں رجسٹرڈ ’’ہینگ ٹونگ77‘‘ 20 اور 21 جولائی کی رات کراچی بندرگاہ پر جانے کے دوران اینکر ٹوٹ جانے کی وجہ سے کلفٹن کے قریب سمندر کنارے ریت میں دھنس گیا تھا۔

گزشتہ ماہ جہاز نکالنے کی ایک کوشش میں جہاز پہلے مقام سے ایک کلومیٹر دور ساحل پر دوبارہ پھنس گیا تھا،اس سے قبل بھی جہاز کو نکالنے کیلئے متعدد آپریشن کئے جاچکے تھے جو ناکام رہے،جہاز کے کیپٹن نے سی میکس کمپنی اور کمپنی نے جہاز کیپٹن کو آپریشن ناکام ہونے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>