پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں پر مشیر قومی سلامتی کا ردعمل

بھارتی میڈیا ویسے تو اپنے جھوٹے دعوؤں اور جعلی خبروں کے حوالے سے کافی نام رکھتا ہے مگر اس بار بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا رہا ہے۔

خطے کی موجودہ صورتحال کی بات کی جائے تو بھارت طالبان کے افغانستان پر قبضے کیلئے پاکستان کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے اور اسی لیے بھارتی میڈیا نے یہاں تک دعویٰ کر دیا ہے کہ افغانستان کا صوبہ پنجشیر پر طالبان کے قبضے کے لیے پاکستانی ایئرفورس نے مدد کی ہے۔

بھارتی میڈیا اپنے اس جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے امریکی جہازوں کی ویلز میں اڑنے کی فوٹیج کو دکھا کر یہ ثابت کرنا چاہ رہا ہے کہ یہ پاکستانی جنگی طیارے ہیں جو کہ پنجشیر کی فضاؤں میں اڑ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا یہ پروپیگنڈا غیر ملکی میڈیا نے بھی بے نقاب کیا، یوکے ڈیفنس جرنل نے کہا کہ بھارتی چینل ٹائمز ناؤ امریکی ایف15 طیاروں کی ویلز میں اڑنے کی فوٹیج دکھا کر دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ پاکستانی طیارے ہیں جو افغانستان کو فتح کر کے طالبان کو دے رہے ہیں۔

اس پر پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ مودی کی فاشسٹ حکومت کا پالتو بھارتی میڈیا ایک بار پھر جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اگر بھارت کی ایسی پالیسیوں کو نظر انداز کرتی ہے تو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، جس کے نتائج خطے سے آگے نکل جائیں گے۔

مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کے اس جھوٹے پراپیگنڈا سیل (بھارتی میڈیا) کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دنیا افغانستان کی اندرونی ناکامیوں اور پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت کے کردار کو دیکھنے کے بجائے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>