پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈے کی کوشش ڈی جی آئی ایس پی آر نےبے نقاب کردی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارت کی جانب سے افغان صوبے پنجشیر سے متعلق پاکستان مخالف منفی پراپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو نہ صرف دنیا کے سامنے بے نقاب کیا بلکہ انہیں یکسر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اندر جو بھی کچھ ہورہا ہے اس سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے حسب معمول پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی ایک مہم چلائی گئی جس میں ایک حادثے کا شکار ایف 16 طیارے کی تصاویر دکھا کر اسے پاکستان سے جوڑا گیا ، بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی زور و شور سے پھیلائی اور دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو بھارتی صوبے پنجشیر میں پاکستانی طیاروں کی کارروائیوں اور ایئر ڈیفنس پر مبنی ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے بھارت کی جانب سے ان بھونڈے الزامات کی حقیقت سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ حادثے کا شکار ایف 16 طیارہ پاکستان کا نہیں بلکہ امریکی ایئر فورس کا طیارہ ہے جو 2018 میں امریکہ میں فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا تھا اس واقعے کی تمام تر تفصیلات میڈیا میں رپورٹ بھی ہوچکی ہیں۔

بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی ویڈیو بھی ایک ویڈیو گیم کی نکلی جسے بھارتی میڈیا بغیر تصدیق و تحقیق کے پاکستانی ایئرفورس کی کارروائیاں قرار دے رہا تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے ان بھونڈے اور بوگس دعوؤں کو مستر د کرتے ہوئے انہیں جھوٹ اور بھارتی نامعقول پراپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

  • Very very easy to recognise who?
    They are

    number one NEWS CHANNELS AND ANCHORS WHO SPREAD RAW AGENDA

    SECOND antipakistan most corrupt POLITICAL PARTIES PPP, pmln, anp, juif, mqm, they should be banned for life.

    THIRD CORRUPT GOVERMENT OFFICIALS JUDGES VERY DANGEROUS ANTIPAKISTAN FORCE.Then corrupt ghuddar POLICE


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >