خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، خیبرپختونخوا میں بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ( او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں جہاں سے روزانہ895 بیرل خام تیل اور 11اعشاریہ361 ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس نکالی جاسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق ذخائر خیبرپختونخوا میں ولی نمبر ایک میں دریافت کیے گئے، اس کنویں کی گہرائی4ہزار727 میٹر ہے۔

بنوں بیسن کے اس علاقے سے ذخائر دریافت ہونے کے بعد او جی ڈی سی ایل نے جنوبی مغربی حصے میں ہائیڈروکاربن کی تلاش کو مزید وسیع کردیا ہے۔

واضح ہو کہ جنوری 2022 میں پاکستان سے تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد خام تیل کی یومیہ پیداوار کم ہوکر76 ہزار 331 بیرل پر آگئی ہے جبکہ گیس کی یومیہ پیداوار 4 فیصد کمی کے بعد 3ہزار409 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔

  • ہاہاہا بڑے بڑے ذخیرے تو پہلے بھی بہت دریافت ہو چکے ہیں؟…کبھی چار بیرل تیل
    اور بارہ فٹ گیس نکال کر تو دکھاؤ؟….ہم تو پہلے ہی محبت میں بھی بہت بار دھوکا
    کھا چکے ہیں کہ اب تو کسی کلموہی بھینگی لنگڑی پر بھی اعتبار نہیں رہا.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >