فیصل آباد : زیادتی کا جھوٹا الزام لگا کر زمیندار کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

فیصل آباد کی خاتون کے رچائے گئے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرواکر زمیندار کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمہ کرن، خالد اور عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خاتون نے پہلے زمیندار پر زیادتی کا الزام عائد کیا پھر اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے کیلئے پولیس سے رجوع کیا،جس کے بعد پولیس نے مزید کارروائی کی تو معاملہ سامنے آیا،پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے زمیندار پر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرویا اور بعد میں اس سے پانچ لاکھ روپے لینے کے لیے اسے بلیک میل کرتی رہی۔

جھوٹے مقدمے میں دونوں ساتھی گواہ بنے تھے، ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی،ایف آئی آر میں مدعیہ کی جانب سے درج کروایا گیا نام، پتہ اور شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی نکلا۔

پنجاب میں ویسے ہی خاتون سے زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے،گزشتہ ہفتے مظفرگڑھ میں خاتون سب انسپکٹر سے زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا، جبکہ عارف والا اور لاہور میں بھی گینگ ریپ کے کیسز رپورٹ ہوئے، ایسے میں فیصل آباد کی خاتون کی جانب سے زیادتی کا جھوٹا الزام دیگر مظلوم خواتین کیلئے سوالیہ نشان بن کر کھڑا ہورہاہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>