ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے نکال دیا

گلوبل انویسٹمنٹ کمیونٹی ایم ایس سی آئی نے مارکیٹ کے شراکت داروں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر نئی درجہ بندی کے بعد پاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ سے ڈاؤن گریڈ کرکے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں شامل کردیا ہے۔

ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں منتقلی کے حوالے سے تمام شراکت داروں کی رائے لی تھی۔ ایم ایس سی آئی نے یہ فیصلہ اپنے ششماہی جائزے میں کیا ہے اور پاکستان کو ایم ایس سی آئی کے فرنٹیئر مارکیٹ میں رواں ماہ سے ہی منتقل کردیا جائے گا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ فرنٹیئر مارکیٹ میں ویٹیج 1.90 فیصد ہوگا۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایمرجنگ مارکیٹ تک رسائی کی ضروریات کو پورا کرتی تھی۔ ایم ایس سی آئی کے مطابق پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا حجم ، معیارات اور لیکوڈٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔

یاد رہے کہ اس فیصلے سے قبل پاکستان کے مجموعی طور پر19 ادارے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل تھے جن میں 3 بڑے حجم اور16 چھوٹے حجم کی حامل کمپنیاں بھی تھیں جبکہ اس نئے فیصلے کے بعد ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے 4 بڑے حجم اور 19 چھوٹے حجم کی حامل کمپنیوں کو فرنٹئیرمارکیٹ انڈیکس میں منتقل کیا گیا ہے جو کہ اچھی خبر نہیں ہے۔

  • گپوں اور پھوکی تقریروں سے ملک نہیں چلتے نااہل حکومت کو اپنے ہر ہر شعبے میں نئی ٹیم لانے کی اشد ضرورت ہے ورنہ جسطرح ڈالر اوپر جارہا ہے روپیہ کریش کرگیاتو ملک ڈیفالٹ ہوجاے گا
    ہمیں کیا نقصان تو امیروں اور جرنیلوں کی اولادوں کا ہوگا جو پاکستان سے باہر عیاشیاں کرنے نہیں جاسکیں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >