مہنگائی اور بیروزگاری پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ؟

مہنگائی کے دلدل میں پھنسے ہیں پاکستانی عوام، سروے بھی کردی تصدیق،سروے کے مطابق مہنگائی اور بیروزگاری پاکستانی عوام کے لیے سب سے سے بڑا مسئلہ ہے،پاکستانی عوام کے مسائل کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا جس میں رائے دہندگان کی  اکثریت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کو بڑے مسئلے قرار دیا۔

عالمی مارکیٹ ریسرچ  اور کنسلٹنگ فرم کے سروے میں لوگوں سے معیشت پر ان کے اعتماد، ایک سال قبل کے مقابلے میں موجودہ صورتحال، سرمایہ کاری کے فیصلوں، روزگار کے تناظر اور ان کے لیے سب سے پریشان کُن مسائل سے متعلق سوالات کئے گئے،جس میں  73 فیصد عوام مہنگائی اور دو تہائی نے بیروزگاری سے تنگ نظر آئے،سروے میں ملک بھر سے 1100افراد کی رائے لی گئی۔

سروے میں  عالمی وبا کورونا وائرس کو مسائل کی فہرست میں تیسری پوزیشن ملی،رائے دہندگان غربے سے بھی پریشان انہوں نے غربت کو بڑا مسئلہ قرار دیا،

پانچ میں سے ایک فرد نے معیشت کو مضبوط کیا جبکہ 43 فیصد نے کہا کہ معیشت  نہ تو کمزور ہے اور نہ ہی مضبوط۔، رائے دہندگان نے  آئندہ 6 ماہ کے دوران  معیشت کمزور ہونے کی پیش گوئی بھی کردی، خراب مالی صورتحال کے باوجود شہریوں کے اعتماد  میں بہتری نظرآئی جبکہ 74  فیصد  شہری اپنی ملازمت  سے متعلق بھی غیرمحفوظ نظرآئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >