پنجاب حکومت کی نااہلی، آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی
حکومت کے مہنگائی ختم ہونے کے دعوے دھرکے دھرے رہ گئے۔۔لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1200 روپے کا ہو گیا
ایک طرف تو حکومت یہ ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے کہ اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے تو دوسری طرف آٹے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے
تفصیلات کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 120 روپے اضافہ ہوگیا اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1200 پر پہنچ گئی جبکہ پرچون کے نرخ 1230 ہوگئے ہیں۔
ااسی طرح 85 کلو آٹے کی بوری 5500 روپے کی ہوگئی ہے۔
لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1200 روپے کا ہو گیا#Aajnews #Aajupdates pic.twitter.com/xeroL3NWB9
— Aaj News (@aaj_urdu) September 8, 2021
آٹے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی نانبائیوں نے بھی نان، روٹی کی قیمتیں بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد کے بعض مقامات پر روٹی 12 روپے جبکہ نان 20 روپے میں بکنا شروع ہوگیا ہے۔
فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی ریلیز نہ ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، گندم کی قیمت 140 روپے من مہنگی ہونے سے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 140 روپے کا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں آٹے کی قیمت میں 8 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔
Buhat hee na ahel hukmaran hai punjab ka
thanks to IK for selecting such a competent team
صرف آٹا کیوں شوگر، سبزیاں گوشت دالیں مرچ مصالحے گھی ہر چیز کنٹرول سے باہر ہے پرائس کنٹرول نامی محمکہ صرف تنخواہ لے رہا ہے
اب اسے پنجاب کی بجاے نیازی کی نااہلی کہا جایا کرے گا کیونکہ بزدار سرپرست تو نیازی ہے وہی عوام کی اموات کا ذمہ دار بھی ہے
لہذا یہ بزدار کی نہیں نیازی کی نااہلی اور غفلت ہے