وزیراعلی پنجاب کا صوبے کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس  دینے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب کا صوبے کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے تمام عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے اراکین   شریک تھے، اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے کیے گئے اہم فیصلوں کی تفصیلات بیان کیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ لاہور کے جناح اسپتال کے سامنے  موجود 56 کنال سرکاری اراضی پر ایمرجنسی  بلاک اور ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا جو کہ 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا،  اس نئے بلاک میں  مریضوں کو  اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات  فراہم کریں گے۔

وزیراعلی نے کہا کہ  لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث سروسز ہسپتال میں 200 بیڈز پر مشتمل ایک نیا ایمرجنسی بلاک قائم کیا جائے گا،  سروسز ہسپتال  کی بلڈنگ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے صوبے میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کے قیام کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی  میں اس ہسپتال کو آئندہ برس تک آپریشنل کردیا جائے گا جبکہ بہاولنگر اور راجن پور میں ان اسپتالوں کیلئے اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے پہلے مرحلے میں ساہوال اور ڈیرہ غازی خان کے عوام کو  یونیورسل ہیلتھ انشورنس سے نوازیں گے ،  ہماری حکومت  کا یہ منصوبہ ایک انقلابی اقدام ہے جس سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

    • Not the only great thing that PTI is doing. One Syllabus, 10 billion Trees, construction of 12 big dams, south Punjab Province, Ehsaas Program, and Made in Pakistan etc are just a few of the great initiatives of PTI which in the long term will have great effects on Pakistan.

      • kee it high and loud khan sb. such leaders are born in centuaris… they ll all realise one day. as fae as MUNAFIQEEN are concerned… they were also there in the time of our beloved Nabi….. blessings of Allah be on Him


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >