فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی اہم پیشرفت،39 اہداف پورے : فیٹف رپورٹ

ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کی ذیلی تنظیم ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان کو دیئے گئے اہداف پر مشتمل کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان نے فیٹف کی جانب سے دیئے گئے 40 اہداف میں سے 39 کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔

تاہم ایشیا پیسفک گروپ نے کہا ہے کہ ابھی بھی جائیداد کی خرید وفروخت میں مشکوک سرمایہ کاری کیخلاف مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان اقدامات پر پاکستان کو سراہا ہے۔ ان اہداف کو پورا کیے جانے کا نوٹس کسی اچھی خبر سے کم نہیں۔

ایشیا پیسفک گروپ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں ایف اے ٹی ایف اہداف پر حکومت پاکستان کی پیشرفت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا پیسفک گروپ نےجس اہم ہدف کی جانب توجہ دلائی ہے اس پر بھی حکومت پاکستان نے کام کر لیا ہے اور جائیداد کی خرید وفروخت سے متعلق ایک ایپ تیار کر لی گئی ہے۔ اس ایپ میں کالعدم تنظیموں اور اس کے ارکان کی مکمل معلومات موجود ہیں۔

ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خرید سکتی۔ کیونکہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرتے ہوئے جدید ترین ایپ بنالی ہے، اس ایپ میں کالعدم تنظیموں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے اور کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کی مکمل تفصیلات ہوں گی۔

ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ملک نے کہا ہے کہ ایپ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے تیار کی گئی ہے، ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خریدسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپ میں 4500 افراد کی مکمل تفصیلات موجود ہیں، رجسٹرڈ ریٹیلرز خریداری سے پہلے ایپ سے مدد لیں۔

ایپ کے ذریعے ایک بٹن سے ایس ٹی آر جاری ہوگی۔ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ ایپ فوری مشکوک ٹرانزیکشن کے خلاف متحرک ہوجائے گی، ایف بی آر کے ساتھ مل کر ایف اے ٹی ایف اہداف پرعمل درآمد کر رہے ہیں۔

    • khul k stand seems a good option if we were not dependent on the west. beggars have no choice. we need to take it carefully and come out of the grey list and correct our own corrupt system. otherwise our crippling economy will go down and ultimately bankrupt. we are under debt of those who control FATF. also our major exports are based in EU countries. so chill and take a deep breath, we do not have choices like real independent countries.

  • On one hand, FATF is politically driven, and becoming more a blackmailing authority, the tasks are keep increasing from 13 to now 40.
    But on the other hand, I believe we are improving our system. If these systems are correcting, it will going to help us a lot in future.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >