پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی فیس کم کرنے کا مطالبہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کورونا ویکسی نیشن فیس میں کمی سفارش کردی،سفارش میں کہا گیا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے کروڑوں لوگوں سے 100 روپے فیس وصول کئے جارہے ہیں، جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نادرا سے فیس کم کرنے کی سفارش کی ہے۔

پی اے سی نے اجلاس میں موقف دیا کہ جو افراد کھانے پینے کیلئے بھی ترس رہے ہیں وہ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے 100 روپے کہاں سے دیں گے؟کمیٹی رکن ریاض فتیانہ، رانا تنویر سمیت کئی اراکین نے تجویز دی کہ نادرا کی فیس 25 روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے،اس حوالےسے کمیٹی نے سرٹیفکیٹ کی فیس اور وصولیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ہوائی سفر پابندی عائد کردی ہے، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ یکم اکتوبر سے لازمی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید چوراسی اموات اور چار ہزار باسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پشاور میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اکتیس ریسٹورنٹس اور چھبیس دکانیں سیل جبکہ ستاون دکاندارگرفتار کرلئے گئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >