آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سی آئی اے چیف کی ملاقات، پاکستان کی تعریف

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم جوزف برنز کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے پاکستان کی خطے میں استحکام کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن سے متعلق تعاون کے لیے بھی پُرعزم ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور افغانستان میں دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا گیا ۔ولیم برنز نے پاکستان کے افغانستان میں کردار اور انخلاء کے اقدامات کو سراہا، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے پُرعزم پاکستانی حکام کی تعریف کی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>