نواز شریف کی وطن واپسی؟ جاوید لطیف کا نواز شریف کی واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاوید لطیف لاہور میں نیب دفتر پیشی کے بعد باہر آکر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان1950 سے کاروبار کررہا ہے، ہمارے خاندان کے میاں گارمنٹس،میاں ڈیپارٹمنٹ سٹورز اور میاں فلور مل میرے سیاست میں آنے سے پہلے کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب میں مجھ پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ میں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے، یہ غلط الزام ہے پھر بھی میں ذہنی طور پر ہر قسم کے نتائج بھگتنے اور نیب کے سوالات کے جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نیب کو مجھ سے اس وقت محبت جاگتی ہے جب میں قومی اسمبلی میں بولتا ہوں، پرویز مشر ف کے اقتدار میں آتے ہی ہم پر اس قسم کے کیسز بنائے گئے تھے مگر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی۔

رہنما ن لیگ نے قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے، نوا ز شریف قوم کی قیادت کیلئے واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو کرسی سے اتارنے والے پچھتا نہیں رہے مگر پریشان ضرور ہیں، نواز شریف کو نااہل کروانے والے موجودہ حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے بھنور میں پھنسے پاکستان کو نکالنے کیلئےمنتیں کرکے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ تاثر ہے کہ پیپلزپارٹی کو آگے لایا جارہا ہے اگر بلاول بھٹو جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >