چترال کے اسکولوں میں 65 بچے ، اسپیکر اسد قیصر دوبارہ کورونا وائرس کا شکار

چترال کے 8 اسکولوں کے 65 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت آگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے رکن اسمبلی نوید قمر نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے قانون سازی کو آگاہ کیا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر کورونا وائرس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ نوید قمر نے کہا کہ کہ آج صبح اسپیکر کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب چترال کے 4 سرکاری اور 4 نجی اسکولوں میں 65 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ سکولوں کو بند کرنے کی سفارش کردی ہے۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین نہ لگوانے والے نجی و سرکاری اسکولوں کو تعلیمی اداروں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں ڈیوٹی سے غیر حاضر قرار دیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>