فوادچوہدری کا چیف جسٹس کے بیان "اگر جلدی نہ کرتے تو معاملہ کئی سالوں چلتا رہتا” پر ردعمل
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی اس گفتگو کی وضاحت ضروری ہے، اس گفتگو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گویا چیف جسٹس مقدمے پر اثر انداز ہوئے اور مخصوص فیصلہ حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا، یہ انتہائ نا مناسب بات ہے جو چیف جسٹس پاکستان سے منسوب کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کل چیف جسٹس نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ پرویز مشرف اور کچھ لوگ اس کیس کو لٹکانا چاہتے تھے۔ اگر جلدی نہ کرتے تو یہ معاملہ کئی سالوں چلتا رہتا۔۔ جس سے تاثر یہ ابھرا کہ یہ فیصلہ کروانے کے پیچھے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا ہاتھ ہے۔۔ کچھ دن پہلے جب انہوں نے ایک تقریب میں وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک سابق آرمی چیف کے خلاف فیصلہ آنیوالا ہے تو اس سے یہ تاثر ابھرا کہ چیف جسٹس مشرف کے خلاف فیصلہ کروارہے ہیں
چیف جسٹس پاکستان کی اس گفتگو کی وضاحت ضروری ہے، اس گفتگو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گویا چیف جسٹس مقدمے پر اثر انداز ہوئے اور مخصوص فیصلہ حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا، یہ انتہائ نا مناسب بات ہے جو چیف جسٹس پاکستان سے منسوب کی گئ ہے۔ https://t.co/FMD6Lv2PUy
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 18, 2019
کل رات اسد کھرل نے بھی ایک ٹویٹ کیا تھا کہ جسٹس …. کا میڈیا کو جلدی فیصلہ کروانے کی خبر روکنے کیلیۓ رابطہ۔ سچ بولنے کے بعد پریشانی۔ دوسروں کی خبریں چلوائیں اپنی رکوائیں۔۔۔کیا منصفی ہے۔
جسٹس …. کا میڈیا کو جلدی فیصلہ کروانے کی خبر روکنے کیلیۓ رابطہ۔ سچ بولنے کے بعد پریشانی۔ دوسروں کی خبریں چلوائیں اپنی رکوائیں۔۔۔کیا منصفی ہے۔
— Asad Kharal (@AsadKharal) December 17, 2019