ملائيشيا میں محصور تین سو پاکستانیوں کی جلد واپسی کا اعلان
اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی جانب سے پوسٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرپی آئی اے خصوصی پرواز کے ذریعے ملائشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئ اے خصوصی پرواز کے ذریعے ملائشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاے گا. اس سے پہلےخصوصی طیارے کے ذریعے 342 پاکستانیوں کو اپنے وطن لایا گیا تھا pic.twitter.com/w985sJc0Mc
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD (@mophrd) December 28, 2019
، ذرائع کے مطابق تین سو پاکستانی مختلف مقدمات اور مسائل کی وجہ سے ملائيشيا میں محصور تھے، پی آئی اے کی خصوصی پروازاکتیس دسمبر کی شب پاکستان پہنچے گی
خبر سنتے ہی محصورین کے لواحقین نے اظہار تشکرکیا ہے اور ان لوگوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی خصوصی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد سعودی عرب نے بھی پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا۔
وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کوششوں سے ایک سال میں بیرون ملک جیلوں سے 4637 پاکستانی رہا ،سعودی عرب کی جیلوں سے 1594 پاکستانی رہائی پائے
وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں بیرون ملک جیلوں میں مقید پاکستانیوں کی انکی آواز اٹھائ جو عرصہ دراز سے جیلوں میں تھے، وزیراعظم عمران خان کے خصوصی کوششوں سے ایک سال میں بیرون ملک جیلوں سے 4637 پاکستانی رہا ،سعودی عرب کی جیلوں سے 1594 پاکستانی رہائ پائے
شکریہ عمران خان— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) November 12, 2019