نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے خود کو گولی مارلی

سیالکوٹ کے نواحی علاقے کھروٹہ سیداں میں ٹک ٹاک نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق عمار حیدر مقتول اپنے دو دوستوں کیساتھ پسٹل ہاتھ میں پکڑے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل جانے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ عمار حیدر کے دوست زوہیب کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ بتاتا ہے کہ کس طرح وہ تینوں دوست پستول کیساتھ گولی چلانے کی اداکاری کرتے ہوئے ویڈیو بنارہے تھے اور پہلے خود عمار حیدر نے اپنے دوست زوہیب کے سر پر پستول رکھ کر گولی چلائی ،پھر اپنے منہ میں پسٹل رکھ کر گولی چلائی، دونوں بار گولی نہ چلی لیکن جونہی عمار حیدر نے اپنے پیٹ پر پستول رکھ کر گولی چلائی تو وہ چل گئی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا

جبکہ دوسری طرف عمار حیدر کے والدین کا مؤقف ہے کہ زوہیب اور اسکے دوسرے دوست نے انکے بیٹے کو گولی ماری ہے۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے کہ ان بچوں کے پاس پسٹل آیا کہاں سے جبکہ زوہیب کو دوست کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے زیر حراست زوہیب نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>