حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کی کال لیک کر دی

کال میں سنا جا سکتا ہے کہ فیاض چوہان انہیں میڈیا پر زیادہ آنے سے منع رہنے کا تقاضہ کر رہے ہیں

ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی سوشل میڈیا شخصیت حریم شاہ پچھلے کچھ عرصے سے سیاستدانوں تک اپنی آسان رسائی کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں بہت چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، کبھی انکا نام فیاض الحسن چوہان کے ساتھ آتا ہے، کبھی شیخ رشید ، تو کبھی صحافی مبشر لقمان کے ساتھ تناؤ اور قانونی جنگ کی شکل میں۔

اب اس ساری صورتحال میں نیا موڑ یہ آیا ہے کہ حریم شاہ اور پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ایک کال سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے۔  یہ کال بظاہر حریم خود ریکارڈ کر رہی ہیں، کال میں سنا جا سکتا ہے کہ فیاض چوہان انہیں میڈیا پر زیادہ آنے سے منع کر رہے ہیں اور سمجھا رہے ہیں کہ میڈیا شاطر ہے اور آپ کو غلط طور پر استعمال کرے گا۔ حریم جواباً یقین دلا رہی ہیں کہ ہم آپ کا نام نہیں لیں گے بلکہ مبشر لقمان ہی کو ذلیل کریں گے۔

شہرت اور توجہ کی بھوک میں حریم شاہ سیاستدانوں اور صحافیوں کے درمیان ایک مہرہ بن رہی ہیں، جو کہ انہیں کسی انتہائی بڑی مصیبت میں مبتلاء کرسکتا ہے۔ ہمارے سامنے میڈیا کی توجہ اور شہرت کی حِرص کی شکار ایک بد ترین مثال قندیل بلوچ کی شکل میں موجود ہیں۔ یہ خطرناک کھیل انکے اپنے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ میڈیا اور سیاستدان تو با آسانی ایسے جھنجھٹ سے نکلنا جانتے ہیں۔ مصیبت صرف ان ہی کیلئے بنے گی۔

اب یہ کال لیک ہو جانے سے ایک نیا پنڈورا باکس کُھل گیا ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ معاملات کیا کروٹ لیتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >