نیوائیر نائٹ پر غل غپاڑہ کرنیوالوں کو آئی جی پنجاب کی وارننگ
ہر سال نئے سال کے موقع پر ہلڑ بازی اور طوفان بدتمیزی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔سال نو کو افراتفری کے انداز میں خوش آمدید کیا جاتا ہے۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔جس میں انہوں نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے ساتھ ہی پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا نیو ائیر نائٹ اور سال نو پر پولیس فورس اور شہریوں کے نام پیغام #happynewyear2020 #NewYearEve #Welcome2020 #PunjabPolice @GOPunjabPK @arslankhalid_m @PakPMO @PSCAsafecities pic.twitter.com/qSfyqn6ajy
— Punjab Police Official (@OFFICIALDPRPP) December 31, 2019
ایسے تمام نوجوان جو سڑکوں پر غل غپاڑہ کرتے ہیں اور موج مستی میں اخلاقی حدود بھی پامال کرتے ہیں بلکہ قوانین کو توڑنے میں بھی گریز نہیں کرتے۔ اپنی موٹر بائیکس پر ون ویلنگ کرنیوالے تمام نوجوانوں کو آئی جی پنجاب کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے نئے سال کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے گریز کیا جائے۔ان غیر سماجی سرگرمیوں سے اجتناب برتا جائے۔شہریوں کے امن و امان کو متاثر کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی