آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے وزیراعظم عمران خان بھی اجلاس میں شریک ہیں
اجلاس کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاع امجد علی خان نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کی رپورٹ پیش کی۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کی درخواست پر پیپلزپارٹی نے اپنی سفارشات واپس لے لیں۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاک آرمی، ائیرفورس اور بحریہ کے ایکٹس میں ترمیم کے بل پیش کیے جس کے بعد تینوں بلوں کی شق وار منظوری لی گئی۔
اسپیکر کی جانب سے شق وار ووٹنگ کے بعد ایوان نے بلوں کو منظورکر لیا۔
جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور سابق فاٹا ارکان نے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔
Agar extension kay badlay main maryam ko relief miltay hai tau……..samajh tau gaye hoon gaye?