کوئٹہ کی ٹھٹھرتی سردی میں محنت کش بچے کی وائرل ویڈیو پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
وزیراعلی بلوچستان کو سخت سردی میں بوٹ پالش کرنے والے بچے کی داد رسی کا خیال آگیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی محنت کش بچے سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔بلوچستان حکومت کے مطابق بچے کو گرم کپڑے، ایک ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان بوٹ پالش کرنے والے اس بچےسے ملاقات کر رہے ہیں جسکی سردی میں روزگار کے انتظار میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئ وزیراعلئ نے بچے کی مالی معاونت بھی کی اور بچے کو گرم کپڑے اور ایک ماہ کا راشن بھی دیا گیا@jam_kamal @LiaquatShahwani @asfandyarkk pic.twitter.com/Otm9ErBetR
— نیک محمد خان کاکڑ (@naikkakar7) January 17, 2020
کوئٹہ کی شدید سردی میں فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرنے والے 6 سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی کفالت کا اعلان کیا تھا
اتنا کافی نہیں ہے جناب اس بچے کا مکمل تعلیمی خرچہ، گھریلو اخراجات اور دیگر بھی برداشت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے