وزیراعظم عمران خان کی سو سے زیادہ جانیں بچانے والے سلمان خان کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے برف میں پھنسے لوگوں کی جانیں بچانے والے سلیمان خان کے انسانی ہمدردی کے جذبے کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو سلیمان خان پر فخر ہے۔انہوں نے جس بے لوث جذبے اور ہمت کے ساتھ لوگوں کی مدد کی وہ قابل تعریف ہے

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان نے کوئٹہ برف باری میں پھنسے سو سے زیادہ مسافروں کی جان بچالی

دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان جام کمال بھی نوجوان کے اس عظیم کارنامے سے متاثر نظر آئے۔نوجوان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے اسے شیلڈ سے نوازا۔جبکہ حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔۔

سلیمان خان نے کچلاک کے علاقے میں برف میں پھنسے تقریباً 100 لوگوں کی جانیں بچائیں تھیں۔سلیمان خان نہ صرف اپنی گاڑی کی مدد سے برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خراب گاڑیوں کے مسافروں کو اپنے گھر لا کر کھانا کھلایااور آرام کے لیے بستر بھی فراہم کیے۔سلیمان خان کی کوششوں سے ریسکیو ہوجانے والے ڈرائیور حبیب اللہ نے میڈیا کو بتایاتھا کہ سلیمان خان نے ان کے سامنے 100 سے زائد افراد کو برف کے طوفان سے نکالا ،ان میں دانش اسکول میں پڑھنے والےمعصوم بچے بھی شامل تھے جنہیں برف سے نکال کر ان کے علاقے خانوزئی پہنچایا گیا۔۔۔بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>