پاک فوج نے شدید برفباری میں پھنسے نجی یونیورسٹی کے 22 طلبا کو ریسکیو کرلیا
پاک فوج نے شدید برفباری اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث پھنسنے والے لمز کے 22 طلبا کو نکال لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لمز کے 22 طلبا 5 روز سے گلگت کے علاقے رتو میں شدید برفباری کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے جن میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں،
گلگت بلتستان جانے والے لمز یونیورسٹی کے پھنسے 22 طلبا کو راولپنڈی پہنچا دیا گیا، آئی ایس پی آر#LUMS #ISPR @OfficialDGISPR pic.twitter.com/T6XRvOYXdO
— GNN (@gnnhdofficial) January 20, 2020
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طلبا کو رتو سے ریسکیو کرکے راولپنڈی پہنچایا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق لمز کے طلبا گلگت میں اسکیننگ کیلئے گئے ہوئے تھے جب کہ لمز انتظامیہ نے مدد کے لیے پاک آرمی سے رابطہ کیا تھا، آرمی چیف نے ان طلبا کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریسکیو کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پاک فوج کا وادی نیلم، گلگت، بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سمیت ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باعث اب تک 100 سے زائد شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا گیا۔ متاثرین کوخیمے کمبل، راشن، ادویات اور تیار کھانا فراہم کیا گیا
عوام کا پیسہ کیوں ضائع کیا ؟ان رنگ رلیاں منانے والوں کو پھنسا رہنے دیتے