پی آئی اے کو امریکا کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کیلئے گرین سگنل مل گیا

بہت جلد قومی ایئر لائن امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی پی آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ امریکی حکام نے پی آئی اے کو آپریشنز کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے اور امید ہے اس سال مئی سے پروازوں کا آغاز ہو جائے گا

قومی ایئر لائن کے ترجمان یں بتایا کہ یہ اجازت دو سال کے طویل مزاکرات کے بعد ملی ہے تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر ہفتہ وار تین پروازیں نیو یارک کے لئے اڑیں گی اور یہ تعداد آہستہ آہستہ بڑھائی جائے گی

یہ بھی پڑھئیے : اگر کچھ کرنا ہو تو مفت میں دی جانے والی پی آئی اے بھی سونا بن جاتی ہے

زرائع کے مطابق امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے قریب دو سال قومی ایئر لائن اور ائرپورٹس کی سیکورٹی کی جانچ کی، تسلی بخش جانچ کے بعد پی آئی اے کو امریکا کے لئے پروازوں کی اجازت ملی

اس ضمن میں امریکا کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے ایک وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا امید کی جا رہی ہے کہ پروازوں کے آغاز سے ایک طرف مسافروں کو سہولت ہوگی اور دوسری طرف پی آئی اے کے لئے کثیر زر مبادلہ بھی اکٹھا ہوگا

  • لعنت بھیجو امریکن فلائٹ پہ، سعودی عرب میں 3 دن پہلے آنے والی پی آئی اے فلائٹ اپنے مسافروں کا سامان پاکستان ہی چھوڑ آج، یہ ڈرامہ آے دن چلاتے ہیں یہ بیغیرت، مسافروں کو بار بار چکر لگانے پڑتے ائرپورٹ کے، خدا کے لیے عوام کو تنگ کرنا بند کریں، شُکریہ، تلخ کلامی پہ معزرت،


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >