عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، حالات جلد بدل جائیں گے :وزیر اعظم عمران خان

ڈیوس میں پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے ناشتے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں اتنی تنقید نہیں سنی جتنی اس ڈیڑھ سال میں مجھ پر ہوئی ہے

انکا کہنا تھا پاکستانی کی معاشی صورتحال بہت مخدوش ہے ہمیں کمائی سے زیادہ قرضہ اور قرضے سے زیادہ سود دینا پڑتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ریاستی ادارے بھی مکمل طور پر فنکشنل نہیں ہیں، مجھے ان اداروں کو آزاد کرنے پر بہت محنت کرنی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت نکالنے کے لئے ہمیں مشکلات برداشت کرنا ہوں گی، انکا کہنا تھا مہاتیر محمد بھی یہی کہتے ہیں اور میں بھی یہی کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہےانکا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے اور اب امید ہے ہمارا احساس پروگرام بہت جلد ان مسائل کا خاتمہ کر دے گا

ہم چاہتے ہیں ناسور کا خاتمہ ہو، مگر ہم آپریشن کروانا نہیں چاہتے پہلا سال جدوجہد کا سال تھا، عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، حالات جلد بدل جائیں گے

انکا کہنا تھا میں نے اس ڈیڑھ سال میں ایک بات سیکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹاک شوز نہ دیکھیں اور اخبار نا پڑھیں کیوں کہ یہ دونوں ہی مایوسی بڑھا دیتے ہیںانکا کہنا تھا کہ میں نے اپنی کابینہ کو بھی کہا ہے کہ شوز دیکھنا چھوڑ دیں امید ہے بہت جلد وہ لوگ بھی چھوڑ دیں گے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا بیماری سے نجات کے لئے آپریشن ضروری ہے اور میں پر امید ہوں اصلاحات کے بعد میرا ملک اوپر اٹھے گا


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>