سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات سے روک دیا

بس ریپڈ ٹرانزٹ کب مکمل ہوگا، سپریم کورٹ کا خیبر پختون خواہ کے وکیل سے استفسار۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبر پختون خواہ بس ریپڈ ٹرانزٹ میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکیل صفائی سے پوچھا یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا؟

عدالت عالیہ نے منصوبے کی تمام تر تفصیل، لاگت اور مدت تکمیل مانگ لی، عدالت نے سوال کیا مدت تکمیل کیا تھی آگاہ کیا جائے۔اس موقع پر وکیل صفائی نے تکمیل کی نئی تاریخ دے دی، عدالت کو وکیل صفائی نے بتایا کہ 31 جولائی کو بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہو جائے گا،

انکا کہنا تھا کہ ڈیزائن میں کئی بار تبدیلی کی گئی اور یہ منصوبے سال 2018 میں شروع ہوئے۔صوبائی حکومت کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے مقدمے میں وہ ریلیف دیا جو چاہئے ہی نہ تھا اس مقدمہ میں درخواست گزار صرف اپنے گھر کے سامنے کام رکوانا چاہتا تھا۔

وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات سے روکے، سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات سے روک دیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر کیا تھا، جس میں چیف جسٹس وقار احمد نے ایف آئی اے کو 45 دن میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >