تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے

imran khan , naeem ul haq

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق وفات پا گئے ۔ پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما نعیم الحق کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ہنگامی بنیادوں پر داخل کیا گیا تھا۔

 

نعیم الحق کے بھائی کا کہنا تھا کہ انکو بہت ہی خراب حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.انکی جانب سے قوم سے دعا کی اپیل بھی کی گئی تھی. جبکہ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق نعیم الحق کی حالت تشویش ناک بیان کی جا رہی تھی.

وزیر اعظم عمران خان 17 جنوری کو نعیم الحق کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انکی رہائش گاہ  بھی گئے تھے۔

 

نعیم الحق کا شماروزیراعظم عمران خان کے پرانے اور قریب ترین ساتھیوں میں ہوتا تھا۔  وہ کافی عرصے سےکینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے جس کے باعث وہ سیاسی سرگرمیوں سے بالکل کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے

 

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>