نعیم الحق کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان کا جذباتی پیغام

وزیر اعطم عمران خان نے اپنے درینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اپنے پرانے دوست نعیم الحق کے انتقال پر بہت رنجیدہ ہوں۔ نعیم الحق تحریک انصاف کے 10 بانی اراکین میں سے ایک تھے اور سب سے زیادہ وفادار بھی ۔ پی ٹی آئی کے 23 سالہ آزمائشوں اور مصیبتوں کے دور میں ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ جب بھی ہم نیچے گئے تو وہ ہمیشہ میری مدد کے لئے موجود رہتے۔

وزیر اعطم عمران خان کا کہنا تھا کہ، پچھلے دو سالوں میں نے نعیم الحق کو بہت ہمت اور امید کے ساتھ کینسر سے لڑتے ہوئے دیکھا۔ آخر تک وہ پارٹی امور میں شریک رہے اور جب تک وہ اس قابل رہے کابینہ کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرتے رہے۔ ان کے انتقال نے ایک نہ پر ہونے والا خلا چھوڑ ہے

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >