جناح اسپتال سے کورونا ویکسین کی سینکڑوں خوراکوں کا ریکارڈ غائب ہونے کا معاملہ

لاہور کے جناح اسپتال میں کورونا وائرس ویکسین کی 600 خوراکوں کا ریکارڈ گم ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال سے کورونا ویکسین کی 600 خوراکوں کا ریکارڈ غائب ہو گیا ہے جبکہ محکمہ صحت نے اسپتال انتظامیہ سے ویکسین کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایم ایف آفس جناح اسپتال کا کہنا تھا کہ ویکسین کا ریکارڈ مرتب کرنے میں دشواری آئی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ویکسین لگانے کے بعد انٹریز نہیں کیں جبکہ خوراکیں غائب ہونے کا تعین مکمل اندراج کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں میں کورونا ویکسین کا آڈٹ ساتھ ساتھ جاری ہے اور ویکسینیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نےیقین دہانی کروائی ہے کہ ویکسینیشن میں بے ضابطگیوں پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >