مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو لینے کے دینے پڑ گئے، بے نامی اکاؤنٹس کاانکشاف


مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو لینے کے دینے پڑ گئے ۔ آج الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کےبے نامی اکاؤنٹس کاانکشاف سامنے آیا ہے ۔

ماضی میں آپ کو یاد ہو گا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ کا الزام لگاتی رہی ہیں اور ان جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کے لئے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج بھی کیا تھا لیکن آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 12 اور پیپلزپارٹی کے 7بے نامی اکاؤنٹس سامنے آ گئے ہیں۔

اس معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو آخری نوٹس بھیج دیا گیا ہے ، ان اکاؤنٹس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرڈ نہیں کیے گئے جبکہ ان اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔

معروف صحافی عدیل وڑائچ نے بتایا کہ سٹیٹ بنک کی جانب سے ن لیگ کے 12 اور پیپلز پارٹی کے سات بینک اکاؤنٹس سکروٹنی کمیٹی کے سامنے آئے ہیں جن میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور وہ الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرڈ نہیں تھے۔

صحافی فیاض راجہ نے بھی تصدیق کی کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے جعلی بینک اکاونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پتہ چلا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور رضا باقر کے خلاف دونوں جماعتیں پراپیگنڈہ کیوں کر رہی تھیں۔
فیاض راجہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے دونوں جماعتوں کو آخری نوٹس بھیجا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے جمع کرائے گئے سرکاری دستاویز میں انہوں نے اپنے بینک اکاونٹس ظاہر نہیں کئے۔

شہباز گل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آج الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خفیہ بینک اکاؤنٹس بارے سٹیٹ بنک کی رپورٹ کیمطاق ن لیگ نے 12 بینک اکاؤنٹس اور PPP نے 7 بینک اکاؤنٹس چھپائے ہوئے تھے۔

شہباز گل نے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے ریکارڈ میں یہ اکاؤنٹس کبھی دکھائے نہیں گئے۔ اب جواب دینا پڑے گا ان اکاؤنٹس میں پیسہ کہاں سے آیا؟
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ان جماعتوں کی بڑی واردات پکڑی گئی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا ہے کہ یہ جماعتیں سکروٹنی کمیٹی سے کیوں بھاگ رہی تھیں ۔

  • Anyone who get surprised by their corruption must be a fool.
    It’s written on the wall they are corrupt blood of shreef and Zardari.

    Next time if you find a non corrupt in PMLN or PPPP
    then let us know that would be a real news. 🤣🤣


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >