نہ بزدار رہے گا نہ نیازی، شہلا رضا کے دعوے پر جہانگیر ترین کا ردعمل آ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے پاکستان پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقات اور شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین نے پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقات اور شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پی پی قیادت سے ملاقات اور شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔

واضح رہے کہ پی پی پی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے، اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >