مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کی دیوسائی سے متعلق ٹویٹ پر ردعمل

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دیوسائی سے متعلق ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوسائی تک رسائی کے لیے سڑکیں نوازشریف نے بنائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران صاحب دیوسائی تک عوام کی رسائی کیلئے سڑکیں محمد نواز شریف نے بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لگائے پاور پلانٹس سے دیوسائی کے عوام کو بجلی مل رہی ہے، آپ ان چیزوں کی بجائے مہنگائی کی فکر کریں۔ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی چینی 52 سے 120 پر پہنچ گئی ہے۔ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی آٹا 35 سے 80 روپے پر پہنچ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی انڈے 84 روپے درجن سے 170 پر پہنچ گئے۔عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی مرغی 158 سے 450 روپے کلو ہوگئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 24 ہو چکی ہے۔ آپ اس کی فکر کریں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ حالیہ سروے نے بتایا کہ ملک کی دو تہائی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم بھوک، بیماری، مہنگائی اور افلاس سے مر رہی ہے۔ قوم کے پاس روزگار، امن، امید ہو تو وہ دیوسائی بھی جا سکتے ہیں۔

  • سڑکیں اور ٹھیکوں والے کام سارے نواز چور نے ہی کیے ہیں یہ ہم جانتے ہیں
    تبھی تو کمشن اڑایا اور ریکارڈ جلایا ہے
    لیکن قوم کو جب ضرورت پڑی توریاست اور عوام کو آگے کر کے نواز لندن بھاگ گیا

  • Nawaz sharif may have made a road to deosi madam but what Imran Khan is saying is about promoting tourism for the country! He never claimed that he his using his own Money like u r trying to make us believe as if Nawaz sharif has money from his own pocket


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >