ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس منظور، ایچ ای سی کی خودمختاری ختم

ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت ایچ ای سی کی خودمختاری کو ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی۔

آرڈیننس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔

چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال، ارکان کی تعیناتی 4 سال کیلئے ہوگی۔ چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو مدتِ ملازمت ختم ہونے سے پہلے ہی 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایاگیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>