اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا دورہ کابل ملتوی

افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کی بندش کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا جہاز واپس آگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد تین روزہ دورہ پر افغانستان دورے کیلئے کابل ایئرپورٹ پہنچے جہاں لینڈنگ سے قبل ہی کنٹرول ٹاور نے طیارے کے پائلٹ کو ایئرپورٹ بند ہونے سے قبل آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان، رکن اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ ، ساجد خان، رانا تنویر، شیخ یعقوب، گل داد خان اور شاندانہ گلزار شامل تھے۔

پارلیمانی وفد نے افغانستان دورے کے دوران صدر اشرف غنی، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں طے تھیں، کابل کی شاہراہوں کو پاکستان اور افغانستان کے پرچموں سے سجایا گیا اور دونوں ملکوں کے سربراہوں اور دورے میں شریک افراد کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھی۔

تاہم تمام تر تیاریوں کے باوجود دورہ ملتوی ہوگیا ، پاکستانی وفد کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں دونوں ملکوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >