کرکٹر فواد عالم نے اپنی ویب سیریز کا پہلا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ویب سیریز’ خود کش محبت ‘ سے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد عالم نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی ویب سیریز کے ٹریلر کو شیئر کر دیا۔
فواد عالم اردو فلکس کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ آل رائونڈر اس سیریز میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فواد عالم نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ’ مجھے امید ہے جس طرح آپ لوگوں نے مجھے کرکٹ کے میدان میں پسند کیا ہے اسی طرح اداکاری کے میدان میں بھی پسند کریں گے‘ آپ کی محبت، سپورٹ اور دعائیں میرے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔

خود کش محبت‘ کےمنٹ 21 سکینڈ کے ٹریلر کا آغاز اذان سے ہوتا ہے جس کے فوری بعد مدرسے کا منظر دکھایا گیا جس میں بچے پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔ اگلے منظر میں فواد عالم برقعہ میں ملبوس ایک لڑکی سے اظہار محبت کرتے نظر آتے ہیں جب فواد کی محبت کا علم جب لڑکی کے گھر والوں کو ہوتا ہے وہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان پر تشدد کا سلسلہ یہیں تک محدود نہیں رہتا، بعد ازاں انہیں پولیس بھی بدترین تشدد کا نشانہ بناتی نظرآتی ہے جبکہ ٹریلر کے اختتام پر فواد عالم کی محبت میں گرفتار لڑکی کو بھی شادی کے لئے اپنے والدین سے بغاوت کرتے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ فواد عالم اب تک9 ٹیسٹ،38 ایک روزہ اور24 ٹوئنٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

      • فضول ترین لاجک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف آرٹسٹ اور کلچر سے نہیں بلکہ دونوں چیزوں سے جانے جاتے ہیں۔ اگر سائینسدان نہ ہوتے تو امریکہ صرف شاعروں اور فنکاروں کےذریعے دُنیا پہ حکمرانی نہیں کر سکتا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >