دبئی کا پاکستان اور بھارت کے مابین ثالث کا کردار ادا کرنے کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات قائم کروانے کیلئے ثالثی کا کردا ر ادا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاک بھارت سرد مہری کو کم کرنے اور خطے میں امن قائم کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس افسران نے رواں برس جنوری میں دبئی میں خفیہ طور پر مذاکرات کیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے امریکا میں سفیریوسف الاتابی نے دو روز قبل ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی پاک بھارت تناؤ میں کمی لانے کیلئے ایک ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، ایسا ہی کردار دبئی نے مقبوضہ کشمیر میں محاذ آرائی کے خاتمے اور سیز فائر قائم کرنے کیلئے ادا کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شائد دونوں ملک بہترین دوست یا ہمسایے نہ بن سکیں مگر ہم کوشش کرنا چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں بات چیت کے راستے کھل جائیں۔
اماراتی سفیر نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا میں جلد بازی امن کی کوششوں پر پانی پھیر سکتی ہے، پاکستان کو افغانستان میں امن کیلئے مددگار کا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ ہمیں پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن کا قیام مشکل نظر آتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>