کورونا ویکسین کی مزید تین کھیپ اپریل تک پاکستان پہنچ جائیں گی، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ جون تک ملک کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کے قابل ہوجائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی مزید تین کھیپ اپریل تک پاکستان پہنچ جائیں گی جس کے بعد ملک کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی ویکسین کا ذخیرہ موجود ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 50 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے جس میں سے اب تک 18 لاکھ افراد ویکسین کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تک 14 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی ڈوزز استعمال ہوچکی ہیں، جس میں سے 10 لاکھ 65 ہزار افراد کو یہ ویکسین لگائی جاچکی ہے، اور ساڑھے تین لاکھ افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگ چکی ہے۔

اسد عمرنے کہا کہ ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد6 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ چکی ہے، اب تک 92 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ تمام رجسٹرڈ افراد کو ایک ہی بار ویکسین لگادی جائے، ویکسینیشن کیلئے سینٹرز ، عملہ محدود ہیں ، پوری دنیا کی طرح مرحلہ وار ویکسین لگائی جارہی ہے، عوام سے درخواست ہے کہ خود کو ویکسین کیلئے رجسٹرڈ کروائیں۔

https://youtu.be/IE5FjG1-ZYk


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>