سندھ حکومت ‘صحت کارڈز’ پر یقین نہیں رکھتی، مرتضی وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ‘صحت کارڈ’ کے نظام پر یقین نہیں رکھتی، البتہ ہر شہری کیلئے صحت کی بنیادی سہولیات دستیاب ہونی چاہئے ہیں۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر مراد سعید کے صحت انصاف کارڈ اور ہیلتھ کیئر سکیم کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں سندھ حکومت نےد یگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے 3 لاکھ افراد کو سندھ میں صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان 3 لاکھ افراد میں سے 38 ہزار افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔

انہوں نے مراد سعید سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ” خیبرپختونخوا اور وفاق میں ان کی حکومت ہے، اگر خیبرپختونخوا میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں تو وہاں سے لوگ علاج کی غرض سے سندھ کا رخ کیوں کرتے ہیں؟”

    • یہ سندھ حکومت ہے انکے ہر کام میں کمائی ہے۔ یہ سڑکیں اور پل بناتے ہی نہیں ہیں لیکن وہ پل یا سڑک جو صرف کاغذوں میں موجود ہوتی ہے اس کی مرمت کا پیسہ بھی ہر سال خزانے سے نکال لیتے ہیں

  • سندھ حکومت اپنے علاؤہ عام عوام کے علاج پر یقین نہیں رکھتی کیوں کہ اربوں روپے کا بجٹ عام عوام پر لگ جائے گا اور پھر سندھ کی حکومت کیا کھائے گی؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >