اسحاق ڈار نے معیشت کے ساتھ جو کیا وہ سب نے دیکھا، غلط فیصلوں سے 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کے ساتھ جو کچھ کیا وہ سب نے دیکھا ہے، ن لیگی حکومت کے غلط فیصلوں سے معیشت کو 20 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے پری بجٹ سیمینار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور کی معیشت سے آج کی معیشت کا مقابلہ کیا ہمیں دیکھنا ہوگا کہ لیگی دور میں معیشت کس طرح بہتر ہوئی۔
شوکت ترین نے ن لیگی دور میں معاشی ترقی کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ اس دور میں اسحاق ڈار نے جو کچھ کیا وہ سب جاتے ہیں ،ا نہوں نے مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر کو اونچا رکھا، اس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخی حد تک پہنچ گیا، انہوں نے اپنے دور میں سرمایہ کاری نہیں بڑھائی صرف 2 یا ڈھائی فیصد سرمایہ کاری ہوئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ نے قرضے لے کر معاشی بہتری دکھائی، اس دور میں قرضوں میں اضافے کی وجہ سے ہی گروتھ میں اضافہ ہوا تھا، موجودہ حکومت نے کورونا کے باعث ملکی معیشت کو لگنے والے دھچکے کے باوجود سنبھالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کے حوالے سے مثبت سوچ رکھتی ہے ، عمران خان کی حکومت نے لیگی حکومت کاتاریخی خسارہ بھی سنبھالا، ہم شارٹ اور لانگ ٹرم معاشی پالیسیاں نافذ کررہے ہیں، ریونیو کو بڑھانے کیلئے مزید ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ہم ٹیکس نظام کو مزید پھیلائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے ن لیگی پری بجٹ کانفرنس میں پیش کیے گئے اعدادو شمار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو اعدادو شمار ن لیگ نے پیش کیا وہ درست نہیں ہے، ہم مانتے ہیں اس وقت ملک میں مہنگائی ہے، مگر بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر ہوئی ہے مگر ہر محب وطن پاکستانی خوش ہے کیونکہ ہماری نیت صاف ہے۔

  • حرام زادہ بودی سیکلاں والا کنجر اس ملک کو اپنے حرامی باپ کا زاتی ملک سمجھ کر اس کے ساتھ ۔۔۔ کرتا کسی ۔۔۔ کا بچہ فراڈیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >