نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں برآمد رقم سندھ حکومت کو دیدی

قومی احتساب بیورو (نیب)نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں برآمد کی گئی 8 کروڑ سے زائد رقم سندھ حکومت اور نجی بینک کے حوالے کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے 8 کروڑ14 لاکھ روپے کے چیک سندھ حکومت اور نجی بینک کے نمائندے کے حوالے کیے، یہ رقم جعلی اکاؤنٹس اور اومنی گروپ کیس میں برآمد کی گئی تھی۔

نیب راولپنڈی کے ڈی جی عرفان منگی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےبتا یا کہ روشن سندھ پروگرام میں کی گئی کرپشن کے کیس میں برآمد کے گئےساڑھے 49 لاکھ سندھ حکومت کے حوالے کردیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اومنی گروپ کی جانب سے نجی بینک سے دھوکہ دہی کے تحت جو قرضہ لیا گیا اس کیس میں ساڑھے 37 ملین برآمد کرکے بینک کے حوالے کیے گئے ، جعلی اکاؤنٹس کیس اب تک مجموعی طور پر 33 ارب کی رقم ریکور کی گئی ہے۔

عرفان منگی نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں 14 بدعنوانی ریفرنس، 18 انکوائریاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، سب کو اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا، ہم بلا خوف و خطر بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عرفان منگی نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری مت کریں۔

  • در فٹے منہ ، کٹے سے دودھ کی توقع ،– ==== == ہیرا ہیرے کو کاٹتا ہے ، لوہا لوہے کو کاٹتا ہے ، تمہیں بھی ایک دن کتا کاٹے گا .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >