اینڈرائیڈ کا نیا فیچر،صارفین کو زلزلے کی پیشگی اطلاع مل سکے گی

گوگل نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کو زلزلے سے متعلق پیشگی طور پر مطلع کرے گا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ ” جی ایس ایم ارینا” کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گوگل کا یہ نیا فیچر زلزلے سے چند سیکنڈز پہلے صارف کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا، اس فیچر کو تجرباتی طور پر نیوزی لینڈ اور یونان میں متعارف کروایا گیا جہاں اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

کامیاب تجربے کے بعد اگلے مرحلے میں اس فیچر کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کروادیا گیا ہے، ان ممالک میں ترکی، قازقستان ، ازبکستان اور فلپائن شامل ہیں، آئندہ چند سالوں میں یہ فیچر دنیا بھر کے اینڈرائیڈ صارفین کو فراہم کردیا جائے گا۔

گوگل نے اس فیچر کے علاوہ بھی بہت سے مزید فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں گاڑیاں رکھنے والے صارفین کیلئے آٹو فیچر، اینڈرائیڈ ایپس تک باآسانی رسائی کیلئے "اسسٹنٹ” ، ایموجی کچن اور میسجز ایپ اسٹار فیچر شامل ہیں۔

واضح ہو کہ یہ تمام نئے فیچرز ابھی پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں متعارف نہیں کروائے گئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>