امریکی مالیاتی فرم نے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور معاشی حب کراچی کو دنیا کے سستے ترین شہروں کی تازہ ترین فہرست میں شامل کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مالیاتی مشاورتی فرم ‘مرسر’ نے روزمرہ اخراجات اور رہن سہن کے اعتبار سے ایک تازہ ترین سروے کیا ہے جس کے تحت دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی 2021 کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
روزمرہ رہن سہن کے اخراجات کے اعتبار سے دنیا کا سب سے سستا ملک کرغزستان کا دارالحکومت بشکیک کو قرار دیا گیا ، دوسرے نمبر پرزیمبیا کا شہرلوساکا سستا ترین شہر رہا جبکہ جارجیا کا شہر تبلیسی دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک قرار پایا ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نمبر 9واں جبکہ اسلام آباد کو 11 نمبر پر دنیا کا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں سب سے پہلا نمبرترکمانستان کے شہرعشق آباد کا رہا جبکہ ہانگ کانگ دوسرے، بیروت تیسرے اور جاپان کا دارلحکومت ٹوکیو چوتھے نمبر کے مہنگے ترین شہر قرار دیئے گئے ہیں۔
مرسر نے ان سرویز میں دنیا بھر کے 209 شہروں میں رہنے والے افراد کے 200 سے زائد عوامل پر اٹھنے والے اخراجات کا جائزہ لے کر یہ فہرست مرتب کی ہے جن میں خوراک، رہائش، سفر اور دیگر ضروری اشیاءکی قیمتیں اور ان کے اخراجات شامل ہیں۔
واضح ہو کہ اس سے قبل بین الاقوامی خبررساں ادارے اکانومسٹ نے کراچی کو رہائشی اعتبار سے دنیا کے10 بدترین شہروں میں شامل کیا تھا۔
Featured Content⭐
24 گھنٹوں کے دوران 🔥
From Our Blogs in last 24 hours 🔥
Become a premium member
AsalamuAlikum,
Everything that we've accomplished over the years is because of our members, who have allowed us to remain independent of corporate interests and reach Millions of followers.
Why become a member?
Besides supporting our independent media expansion, the Premium membership will provide even more value to our members.
Here are some of the features:
- Members can read the website without any advertising banners
- Member's user-id will be highlighted in comments
- Member will be allowed to create a signature that'll display under every comment
- Member will be able to create more than two threads per day.
- Will be able to join exclusive Siasat.pk Whatsapp group(available only on yearly subscriptions)
- Ability to lock, close, and delete all threads if you're the original author