ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شکست، بھارتیوں کا ٹیم کو چوکرز کا خطاب

نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ ورلڈ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم اپنے ہی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلسل آئی سی سی ایونٹس میں ناک آؤٹ راؤنڈز میں شکست سے دوچار ہونےو الی بھارتی ٹیم کی کارکردگی نے بھارتیوں کو سخت نالاں کردیا ہے اور انہیں سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی یاد ستانے لگی ہے جنہوں نے بھارت کیلئے تین آئی سی سی ٹائٹل جیتے تھے۔

سوشل میڈیا پر باقاعدہ طور پر "چوکرز” کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں ہے جس کے تحت بھارتی 2016 سے مسلسل 6 آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ راؤنڈز میں باہر ہونے پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ایک صارف نے دھونی کی کوہلی کو نصیحت کرتی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا رہنے دو بیٹا تم سے نہ ہوپائےگا، پوسٹ میں بھارتی ٹیم کی جانب آئی سی سی ایونٹس میں شکست کی تفصیلات بھی درج تھیں۔

والٹر وائٹ نامی صارف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی نریندر مودی کے ساتھ ایک تصویر کو اس شکست کا ذمہ دار قراردیا۔

ایک شخص نے لکھا کہ گزشتہ 4، 5 سال سے انڈیا چھوٹی سیریز کے علاوہ تمام بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں شکست سے دوچار ہے، ایسی ہی صورتحال ساؤتھ افریقی ٹیم کے ساتھ بھی پیش آئی تھی تب ہم انہیں ‘چوکرز’ بلاتے تھے اب نئے چوکرز ویرات کوہلی الیون بن گئے ہیں۔

ایک صارف نے کوہلی کو بھارتی کرکٹ کا مودی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساؤتھمپٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے بدترین شکست دیدی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >